انجمن محبین اہل بیت علیہم السلام (اردو زبان) کے زیرِ اہتمام محرم کی پہلی مجلس باقاعدہ سوشل ڈسٹنسنگ کی رعایت کے ساتھ برگزار کی گئی۔۔

مجلس کا آغاز جناب حسین اصغر نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور پھر آیت اللہ سپاسی نے مختصر تقریر کرتے ہوئے بیان کیا کہ امام حسین علیہ السّلام کی راہ میں سب کچھ قربان ہے کیونکہ انہوں نے راہ خدا میں سب کچھ قربان کردیا یہاں تک کہ ان کے اہل و عیال بھی اسیر ہوگئے پھر پیش خوانی کے فرائض کو جناب مجتبٰی علی خان نے انجام دیا اور عالی جناب مولانا محمد عباس نے مجلس سے خطاب کیا ۔۔ جسمیں انہوں نے بیان کیا کہ مسجد خدا کے لئے نہیں بنی ہے بلکہ اسکے بندوں کے لئے بنی ہیں اور مسجد ہم عزاداروں کے لئے ہی ہے جو نمازی نہیں وہ عزادار بھی نہیں ہو سکتا آخر میں مولانا نے مصائب سرکار امام حسین علیہ السّلام سے فضا کو سوگوار کیا۔۔

نوحه خوانی کے فرائض جناب جعفر ناصری نے انجام دیا۔۔ پھر انجمن محبین اہل بیت علیہم السلام کے زیرِ انتظام تبرک حسین کا اہتمام رہا اور ثبات ٹی وی (یوٹیوب چینل) پر پورا پروگرام لائیو دکھایا گیا۔۔۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں