ہندوستان و چین
ہندوستان و چین

 لداخ سرحد پر ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان کشیدگی و 20ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان نے چین کی 50 سے زائد موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان موبائل ایپس میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔  چین کے مطہندوستان نے اس کی 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے۔ ہندوستان میں چینی موبائل ایپس پابندی پر چین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسخے ہندوستان کا متعصبانہ اقدام اور عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ہندوستان میں چینی سفارتخانہ کے ترجمان جی رونگ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے عمل پر شدید تشویش ہے، چین ایسے تمام اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے متعصبانہ اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین، ای کامرس اور عالمی تجارتی اصولوں کے منافی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوستانی اقدام مسابقتی مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے بھی خلاف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں