ایران کے وزیر توانائی
ایران کے وزیر توانائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ عراق کے موقع پر ایران سے عراق کو دوسالوں کیلئے بجلی کی درآمدات کے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا۔

اس سے پہلے ایران اور عراق کے درمیان بجلی کی درآمدات سے متعلق یکسالہ معاہدہ طے پا ہوا تھا لیکن اب ایران سے عراق کو 2020ء اور 2021ء کے سالوں کیلئے بجلی درآمدات سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے۔

اردکانیان نے کہا کہ عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں کی کوششوں سے حالیہ دورہ عراق کے موقع پر ہم نے بجلی معاہدوں سے متعلق اپنے مطالبات کے تقریبا آدھے حصے یعنی 400 ملین ڈالر کو عراقی فریق سے وصول کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر توانائی نے حالیہ دورہ عراق کے موقع پرعراقی وزیر خزانہ "علی عبدالامیر علاوی”، عراقی صدر "برہم صالح”، وزیر اعظم "مصطفی الکاظمی” اور مرکزی بینک اور تجارت بینک کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ـ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں